
پاکستان میں ڈیجیٹل گورننس اور جدت کی نئی شروعات: لمز اور وزارتِ اطلاعات کا معاہدہ!
وزارتِ اطلاعات، ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے ساتھ
مل کر ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں تاکہ ملک میں ڈیجیٹل ترقی اور گورننس کو فروغ دیا جا سکے۔
اس معاہدے کے تحت، ٹیکنالوجی فار پیپل انیشی ایٹو (ٹی پی آئی-لمز) کے ذریعے،
سائبر سکیورٹی
پالیسی ساز
ڈیجیٹل خدمات
پبلک سیکٹر انفراسٹرکچر
تحقیق
پروڈکٹ ڈیولپمنٹ
اور تربیت کے شعبوں میں تعاون کیا جائے گا۔
خاص توجہ خواتین کی شمولیت اور ڈیجیٹل ہنر سازی پر دی جائے گی۔
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن، شیزا فاطمہ خواجہ نے اس معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے
اسے پاکستان میں انوویشن کو فروغ دینے، شہریوں کے لیے محفوظ اور موثر ڈیجیٹل سسٹمز تیار کرنے اور
عوامی خدمات میں بہتری کا سنگِ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور تعلیمی اداروں کے
درمیان تعاون کے بغیر ایک جدید اور خودمختار ڈیجیٹل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
وائس چانسلر لمز، ڈاکٹر علی چیمہ نے اس موقع پر کہا کہ یونیورسٹی حکومت کے ساتھ مل کر ٹیکنالوجی
کو گورننس اور ترقی کے لیے استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ڈائریکٹر ٹی پی آئی لمز،
عثمان خان نے اس شراکت داری کو لمز کی کثیرالمضامینی صلاحیتوں کو مزید موثر بنانے اور
ملک کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں معاون ثابت کرنے کا ذریعہ قرار دیا۔
اس اقدام سے ملک بھر میں عوامی خدمات کی فراہمی میں شفافیت، کارکردگی اور رسائی
کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی،
جس سے پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کو مضبوط بنیاد فراہم ہو گی۔