پاکستانتازہ ترینرجحان

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ وفات پا گئیں

شیئر کریں

تعزیت کا اظہار: جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کا انتقال:

24 مارچ، جو کہ 23 رمضان المبارک کے ساتھ مطابق ہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ رضائے الہی سے وفات پا گئیں۔

اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔

حکومتی رہنماؤں کا غمگین ردعمل:

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات نے

جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ!

"میں ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں” اور مرحومہ کے لیے بلند درجات اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی اس موقع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ!

"ہم سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں”۔ انہوں نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی:

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

"والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں اور ان کا بچھڑنا ایک بڑا صدمہ ہے”۔

انہوں نے اس غمگین وقت میں جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہونے کا یقین دلایا۔

دیگر رہنماؤں کی طرف سے تعزیت:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی اس غم کے لمحے میں جنرل سید عاصم منیر کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا کہ

"والدہ کی وفات ایک ناقابل تلافی نقصان ہے” اور دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

وزیر اعلیٰ کا اظہار ہمدردی:

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

گورنر سندھ کا پیغام:

ً
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھی اظہار تعزیت کیا، اور کہا:

"اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے”۔

انہوں نے اس موقع پر یقین دلایا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button