
پاکستان کی فضائی حدود کی بندش:
پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لئے اپنی فضائی حدود ایک ماہ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بندش 23 مئی کی رات 12 بجے تک موثر رہے گی!
بھارتی پروازوں پر اثرات:
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے روزانہ بھارتی پروازوں کے اخراجات میں لاکھوں ڈالر کا اضافہ متوقع ہے۔
پاکستان کی فضائی حدود کو روزانہ 100 سے زائد بھارتی پروازیں استعمال کرتی ہیں، جن میں چندیگر اور دیگر شہروں سے آنے والی پروازیں شامل ہیں۔
اہم ایئر لائنز جیسے
ایئر انڈیا
اسپائس جیٹ
انڈیگو
ایئر انڈیا ایکسپریس
اور آکاسا ایئر پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کرتی ہیں۔
نوٹم کی تفصیلات:
جاری کردہ نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ سول اور فوجی طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکتے۔
اس کے علاوہ، بھارت میں لیز پر لیے گئے طیارے بھی پاکستانی فضائی حدود میں پرواز نہیں کر سکیں گے۔
معاشی نقصانات:
پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے نتیجے میں بھارتی پروازوں کو 2 گھنٹے اضافی وقت درکار ہوگا،
جس کا نتیجہ دونوں ممالک کے لیے روزانہ لاکھوں ڈالر کے نقصانات کی صورت میں نکلے گا۔