
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی:
ایس بی پی کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتے کی بنیاد پر 36 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی تخفیف ہوئی ہے،
جس کے بعد 18 اپریل کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران یہ ذخائر 10 ارب 21 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔
یہ اعداد و شمار مرکزی بینک نے جمعرات کو جاری کیے ہیں۔
پاکستان کے مائع زرمبادلہ کے کل ذخائر 15.44 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں،
جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر 5.23 ارب ڈالر ہیں۔
یہ صورتحال اسٹیٹ بینک کی ذخائر کو سات ماہ کی کم ترین سطح پر لے آئی ہے،
کیونکہ آخری بار یہ ذخائر ستمبر 2024 میں اس سطح سے کمتر تھے۔
مرکزی بینک کے مطابق،
ذخائر میں یہ کمی قرضوں کی واپسی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 18 اپریل 2025
کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر 36 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 10 ہزار 205.9
ملین ڈالر رہ گئے ہیں، جبکہ پچھلے ہفتے ان میں 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
مزید پڑھیے:
اسٹاک ایکسچینج ،کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2200 سے زائد پوائنٹس کی کمی
ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 15 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا