
کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہر فرد حکومت کے ساتھ تعاون کرے کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر کرونا وائرس کی وباء پر قابو پانا ممکن نہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج فیڈرل بی ایریا انڈسٹریل ایسوسی ایشن ( فباٹی ) کے دفتر میں ویکسینیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے صنعتی علاقوں، پریس کلبز، تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کی سہولت فراہم کی ہے لہذا شہری اس سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے ویکسینیشن ضرور کروائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں تاجروں سے کہوں گا کہ صنعتی ورکرز کو قائل کریں کہ وہ ویکسین لگوائیں۔ 40 سال سے کم عمر افراد کو رجسٹریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ہم یہ معاملہ این سی او سی میں اٹھائیں گے تاکہ مشکلات کم ہوں۔ صنعتی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے ویکسینیشن کا ہونا ضروری ہے۔
ترجمان سندھ حکومت نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے ریلوے کے بارے میں بڑی باتیں کی تھیں۔ آج اعظم سواتی کہتے ہیں ریلوے برباد ہوگئی۔
سندھ میں امن و امان کو بہتر کیا گیا۔ سندھ میں اسلحہ کہاں سے آ رہا ہے؟ وزیر داخلہ کو صوبائی بارڈر کی مانیٹرنگ کو بہتر بنانے کہ ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب انتظامیہ سختی کرتی ہے تو عوام ناراض ہوتی ہے اور جب انتظامیہ سختی نہیں کرتی تو بھی عوام ناراض ہوتی ہے۔
کلفٹن میں ایک ریسٹورنٹ چل رہا تھا اس پر نظر پڑی تو ڈی سی اور پولیس کو وہاں بھیجا گیا۔ اس ریسٹورنٹ میں شہری موجود تھے۔ پولیس، رینجرز، ڈاکٹرز فرنٹ لائن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ویکسینیشن کے لیے عمر کی قید نہیں ہونی چاہئیے ویکسین کے لئیے واک ان ہونا چائیے۔ وزیر اعلیٰ سندھ شکارپور سے بدین جائیں گے۔
وزیرِ اعلیٰ تو عوام کے ساتھ ہیں۔ فضل الرحمان سینئر سیاست دان ہیں تاہم وہ ہماری پالیسی کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے کیونکہ وہ جس سیاست کو کہہ رہے ہیں ام میچور ہے