واشنگٹن: امریکا میں کرسمس کے موقع پر صبح کے وقت زور دار دھماکہ سنا گیا.
دھماکہ اتنی شدید نوعیت کا تھا کہ جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکہ کا واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ویل میں پیش آیا، جہاں دھماکہ خیز مواد ایک گاڑی میں موجود تھا۔
ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 6 بجے کے قریب ہوا جبکہ دھماکہ کی شددت اتنی زیادہ تھی کہ کئی کلومیٹر تک م آواز سنی گئی۔
دھماکے کے فوری بعد فائر بریگیڈ، ریسکیو ٹیمیں اور سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر حادثہ کا مقام تفتیش کے لیے سیل کردیا۔
واقعہ میں کسی بھی قسم کے جانی نقصاں کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے، تاہم زخمی ہونے والے تین افراد کو فوری طور پر طبی امداد دینے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔