
کویت نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزہ پابندیاں ختم کردیں:
کویت نے پاکستان کے شہریوں کے لیے اپنی طرف سے لگائی گئی ویزہ پابندیوں کو اٹھا لیا ہے،
جس کے بعد انیس سال بعد پاکستانیوں کے لیے یہاں کے دروازے دوبارہ کھل گئے ہیں۔
وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن مصطفی ملک کے مطابق
اب کویت سے ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا شروع ہوگیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق،
اس اقدام سے ہزاروں افراد کو کویت میں ملازمتیں، کاروباری مواقع اور سیاحت کے دروازے کھلیں گے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ تمام ویزے اب آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کیے جا سکیں گے،
جس سے ویزہ کا عمل زیادہ آسان اور تیز ہو جائے گا۔
مزید پڑھیے:
ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 7 جون کو منائی جائے گی
ٹرمپ کا یورپی یونین پر عائد ٹیرف 9 جولائی تک مؤخر کرنے کا اعلان
بجٹ 2025-26: یوٹیوبرز اور فری لانسرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا امکان
شراب پر پابندی ہٹانے کا تصور بھی نہیں کرسکتے، خبریں بے بنیاد ہیں؛ سعودی عرب
بنگلہ دیش کا بھارت کیساتھ 5 ارب 90 کروڑ روپے کا دفاعی معاہدہ منسوخ