پاکستانتازہ ترینرجحان

گورنر سندھ کی کراچی پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد

شیئر کریں

کراچی پریس کلب کے بلامقابلہ منتخب نئی کابینہ اور عہدیداران کو کامیابی پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مبارکباد پیش کی۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی پریس کلب کی تاریخ میں پہلی بار بلامقابلہ انتخاب عہدیداروں پر کلب کے اراکین کے اعتماد کا مظہر ہے۔

کامران ٹیسوری نے امید ظاہر کی کہ جمہوریت اور آزادی اظہار کو یقینی بنانے کیلئے پریس کلب کے نومنتخب عہدیدار اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

تاہم گورنر سندھ نے اپنی مدت پوری کرنے والے سابقہ عہدیداوں کی جانب سے کراچی پریس کلب اور اس کے ممبران کیلئے تاریخ ساز اقدامات اور سہولیات فراہم کرنے پر تعریف کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیدار ماضی کی کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button