تازہ ترینرجحانلائف اسٹائل

گورنر سندھ کی ‘مولا جٹ’ دیکھنے کیلئے سینما میں انٹری

شیئر کریں

کراچی: مولا جٹ کہنے والوں کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بولتی بند کردی۔ انہوں نے مقامی سینما میں ایڈمنسٹریٹر کراچی اور میڈیا نمائندوں کے ہمراہ فلم ‘مولا جٹ’ دیکھی۔

گورنر سندھ نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی رہنما نے مجھے مولا جٹ کہا تھا اس لئے یہ فلم دیکھنے آیا تھا، اور اس فلم کو دیکھنے کا ایک اور مقصد مولا جٹ کردار کی مثبت باتوں کی جانب توجہ مبذول کروانا تھا۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ سماجی برائیوں کے خلاف مولا جٹ کی طرح گنڈاسا اٹھانا پڑے گا تاکہ اس شہر کو ترقی اور امن دے سکوں، اس گنڈاسا کو ملک دشمنوں کے خلاف استعمال کروں گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ میرا یہاں آنے کا ایک مقصد فلم انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، دوسرا یہ کہ ہماری فلم انڈسٹری کو کیسے فروغ دیا جاسکتا ہے جبکہ فلم انڈسٹری بے شمار مسائل کا شکار ہے جس کی وجہ سے اچھی فلمیں نہیں بن پارہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے جبکہ اس کو نظر لگ گئی ہے،گزشتہ دس برسوں میں روشنیوں کے اس شہر کی تباہی بہت زیادہ ہوئی ہے۔

بلدیاتی انتخابات کے بارے میں ایک سوال پر گورنر سندھ نے کہا کہ جہاں تک ان کی معلومات ہیں ، ایم کیو ایم الیکشن کمیشن، سندھ حکومت سے ایک سال سے رابطے میں ہے، کیونکہ انہیں حلقہ بندیوں پر اعتراضات ہیں وہ چاہتے ہیں کہ اسے درست کردیا جائے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button