بزنستازہ ترینرجحان

ایل پی جی کی فروخت،اوگرا کا ایکشن پانچ بڑی کمپنیوں کے خلاف کارروائی

Spread the love

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے غیر معیاری ایل پی جی فروخت کرنے پر 5 بڑی کمپنیوں پر5،5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

اوگرا کے چئیرمین مسرور خان کو متعدد شکایات موصول ہوئیں کہ کچھ مشہور کمپنیوں کی جانب سے غیر معیاری ایل پی جی فروخت کی جا رہی ہے جس
کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کی جان خطرے میں ہے۔ اوگرا نے اس سلسلے میں ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیا، جس کے تحت ہر کمپنی پر پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

حال ہی میں اوگرا نے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر کے مختلف ایل پی جی پلانٹس کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران کچھ پلانٹس جیسے کہ تیز گیس پرائیوٹ لمیٹڈ، دریا شاہ انرجی پرائیوٹ لمیٹڈ، سائنرجی ریسورسیز پرائیوٹ لمیٹڈ، جمیسٹو انرجی پرائیوٹ لمیٹڈ اور عزیز گیس پرائیوٹ لمیٹڈ اوگرا کے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔ ان کمپنیوں کی فراہم کردہ ایل پی جی معیاری سطح پر نہیں تھی۔

کمپنیوں کے جوابات کا جائزہ

اہم رپورٹ کے تحت اوگرا نے ان کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا اور انہیں اپنے خلاف ورزی کی وضاحت کرنے کے لیے کہا۔ جب کمپنیوں کے جوابات کا جائزہ لیا گیا تو اوگرا نے انہیں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مزید سخت کارروائی کی۔ اوگرا نے واضح کیا کہ صارفین کی حفاظت اور معیاری مصنوعات کی فراہمی کے لیے ایل پی جی پلانٹس کی نگرانی کا عمل جاری رہے گا۔

ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھر نے چئیرمین اوگرا کے اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ وہ اوگرا کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے غیر معیاری ایل پی جی فروخت کرنے والوں اور غیر معیاری سلنڈر بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ انسانی جانوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔ وہ کسی بھی ایسی کمپنی کی حمایت نہیں کریں گے جو اوگرا کے قواعد کی خلاف ورزی کرے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button