بزنستازہ ترینرجحان

ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 17 اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

Spread the love

مہنگائی کا نیا طوفان: ملک بھر میں 17 اہم اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ!

اسلام آباد: پاکستان میں مہنگائی کا بڑھتا ہوا سلسلہ جاری ہے، حالیہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.80 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے سالانہ بنیادوں پر یہ شرح 4.64 فیصد سے بڑھ کر 5.08 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ حالیہ ہفتہ وار رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس دوران 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 10 اشیاء سستی ہوئیں۔ 24 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

اظافے والی اشیاء کی تفعیل

رپورٹ کے مطابق، ٹماٹر کی قیمتوں میں 20.75 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا، چکن کی قیمت میں 22.47 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ چینی کی قیمتوں میں 2.19 فیصد، بیف میں 0.69 فیصد، سرسوں کے تیل میں 0.69 فیصد، کوکنگ آئل میں 0.74 فیصد، ایل پی جی میں 0.18 فیصد، جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں 0.95 فیصد اور گھی کی قیمتوں میں 0.91 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب، کچھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی ہے۔ دال چنا کی قیمتیں 0.78 فیصد، دال ماش کی 1.28 فیصد، پیاز کی 8.13 فیصد، آلو کی 2.38 فیصد، انڈے کی 0.30 فیصد، کیلا کی 0.68 فیصد اور ٹوٹا چاول کی 0.15 فیصد کمی ہوئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق، اگر ماہانہ آمدنی 17 ہزار 732 روپے تک ہو تو مہنگائی کی شرح 0.69 فیصد کے اضافے سے 5.10 فیصد ہو گئی، جبکہ 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888 روپے تک کی آمدنی والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 0.78 فیصد کے اضافے سے 5.09 فیصد رہی۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button