بزنستازہ ترینرجحان

یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

Spread the love

مہنگائی سے دُکھی عوام کے لیے ناگوار خبر، یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق، ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کا اضافہ متوقع ہے، جبکہ ممکنہ طور پر پٹرول کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ مزید یہ کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کا بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی معلومات کے مطابق، نئی قیمتوں کا اعلان 31 دسمبر کو کیا جائے گا، جس میں وزیر خزانہ وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ مہنگائی پر قابو پا چکی ہے، لیکن عوام کو اس کے اثرات کا ابھی بھی سامنا ہے، خاص طور پر پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے باعث متوسط طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button