
دبئی(سید طٰهٰ علی) دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سپر 12 کے مقابلے میں میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو 5 وکٹوں اور شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاک افغان ٹاکرے میں ٹاس جیت کر افغانستان کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ کھیل کے آغاز سے ہی افغان ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پاکستانی بالرز نے 9.1 اوورز میں 64 رنز پر افغانستان کے 5 کھلاڑیوں پویلین راستہ دیکھایا۔
جس کے بعد افغانستان کے کپتان محمد نبی نے گلبدین کے ساتھ شاندار پارٹنر شپ نے افغان ٹیم کو مشکل سے نکالا اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر اسکور بورڈ پر 147 رنز لگائے، اور جیت کیلئے پاکستان کو 148 رنز کا ٹارگیٹ دیا۔
افغانستان کے کپتان محمد نبی اور گلبدین کے درمیان 71 رنز کی پارٹنرشپ کی بدولت ٹیم گیم میں واپس آگئی، محمد نبی 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ گلدبدین نائب نے بھی 35 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
پاکستانی اسپینر عماد وسیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف، حسن علی اور شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک ووکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی بیٹنگ کے آغاز میں 12 کے اسکور پر رضوان 8 رنز بنا کر مجیب الرحمان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، جس کے بعد کپتان بابر اعظم نے فخر زمان کے ساتھ مل کر 63 رنز کی بہترین پارٹرنرشپ لگائی، فخر زمان 30 رنز بنا محمد نبی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، محمد حفیظ وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھر سکے اور 10 رنز بنا کر راشد خان کا شکار ہوگئے، پھر بابر اعظم کا ساتھ دینے کے لیے شعیب ملک میدان میں اترے، کپتان بابر اعظم 51 رنز کی بہترین اننگز کھیلی افغان اسپینر راشد خان نے انہیں 122 کے اسکور پر ان کی وکٹ لی،
پاکستان ٹیم پر افغانستان ٹیم نے دباؤ میں اضافہ شروع کردیا بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد آصف علی میدان می۔ آئے لیکن ٹھوڑی ہی دیر میں پاکستان نے شعیب ملک کی 5ویں گنوادی، اس وقت ٹیم شدید ترین دباؤ کا شکار ہوگئی، شاداب خان گراونڈ میں آئے افغانستان کی بالنگ کا سامنا کرنے کیلئے آصف علی کو موقع دیا۔
میج سنسنی خیز مرحلے داخل ہوگیا اور پاکستان کو جیت کے لیے 12 گیندوں پر 24 رنز چاہئیے تھے، آصف علی نے کریم جنت کے اوور میں شاندار لاٹھی چارج کرتے ہوئے ایک اوور میں 4 چھکے لگا کر 6 گیندوں قبل ہی ٹیم کو افغانستان کے خلاف 5 وکٹوں سے فتح دلانے میں اپنا شاندار کردار ادا کیا اور میچ کے بہتری کھلاڑی قرار پائے۔