تازہ ترینرجحانصحت

کورونا سے ملک بھرمیں 24 گھنٹے کےدوران مزید 11 اموات رپورٹ، این سی اوسی

شیئر کریں

اسلام آباد: این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھرمیں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 450 ہوگئی ہے۔

چوبیس گھنٹے کے دوران 48 ہزار 192 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 733 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، ملک بھرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 73 ہزار 78 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز پر نظر ڈالی جائے تو اب تک قل تعداد 23 ہزار 94 ہے، تاہم 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 11 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 449 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں کورونا کے 594 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 21 ہزار 535 ہوگئی ہے۔

24 گھنٹے کے دوران 48 ہزار 192 کورونا ٹیسٹ کیے گئے تاہم سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 2 کروڑ 7 لاکھ 99 ہزار 170 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

اس وقت تقریباََ کورونا سے متاثر 1402 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، صوبہ پنجاب 4 لاکھ 40 ہزار 139،سندھ میں 4 لاکھ 69 ہزار 960 کیسز ہیں، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 968، بلوچستان میں 33 ہزار 248 جبکہ دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 896، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 390 کیسز جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 477 رپورٹ ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب ملک بھر سے موصول ہونے والے ڈیٹا کے مطابق سے 24 کھنٹے کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.52 فیصد رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button