
بھارت نے امریکی مصنوعات پر ٹیرف مکمل طور پر ختم کرنے کی پیشکش کی، ٹرمپ کا دعویٰ!
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے امریکی مصنوعات پر عائد تمام ٹیرف کو مکمل طور پر ختم کرنے،
یعنی صفر فیصد تک لانے کی پیشکش کی ہے۔ اس وقت بھارتی وزیراعظم نریندر مودی چین اور روس کے
رہنماؤں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے مظاہرے کر رہے تھے،
جبکہ واشنگٹن کی جانب سے تجارتی دباؤ میں اضافہ جاری ہے۔
ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ
”اب بھارت نے ٹیرف کو مکمل طور پر ختم کرنے کی پیشکش کی ہے، مگر اب دیر ہو چکی ہے۔
انہیں یہ اقدام برسوں پہلے کرنا چاہیے تھا۔“
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی-بھارتی تعلقات کو انہوں نے ’یکطرفہ‘ قرار دیا ہے۔
دوسری طرف، واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے نے ٹرمپ کے ان دعوؤں پر فوری ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے بھارتی مصنوعات پر تقریباً 50 فیصد تک درآمدی
ڈیوٹیاں عائد کی ہیں، جس سے دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات کے مستقبل پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
یہ بات اس وقت سامنے آئی ہے جب نریندر مودی چین کے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس
میں شرکت کے لیے موجود تھے۔ اس اجلاس میں بیس سے زائد غیر مغربی ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی،
جو چین کی حمایت یافتہ تنظیم ہے۔ یہ تنظیم ٹرمپ کی عالمی تجارتی پالیسیوں کے بعد مزید اہمیت اختیار
کرتی جا رہی ہے، خاص طور پر محصولات کے سخت نفاذ کے باعث۔