تازہ ترینرجحانصحت

اسلام آباد میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 197 تک پہنچ گئی

شیئر کریں

ڈینگی کا حملہ جاری، اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ!

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے حملے جاری ہیں، جس کے باعث مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

تازہ رپورٹ کے مطابق، شہری علاقوں میں 8 اور دیہی علاقوں میں 6 نئے مریض رجسٹرڈ ہوئے ہیں،

جس کے بعد اسلام آباد میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 197 تک پہنچ گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق،

اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ڈینگی کی علامات میں
– تیز بخار
– شدید سر درد
– پٹھوں
– جوڑوں کا درد
– متلی
– قے
آنکھوں کے پیچھے درد اور جلد پر دانے شامل ہیں۔

اگر یہ علامات ظاہر ہوں، تو فوراً طبی مدد لینا ضروری ہے۔

ڈینگی کا کوئی مخصوص علاج موجود نہیں، مگر پانی کی کمی سے بچاؤ
– آرام
– مناسب غذا
– طبی نگہداشت کے ذریعے علامات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیے:

ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت، 79 اہم ادویات غائب

دواؤں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،عوام پریشان

پاکستان کے 10 ماحولیاتی نمونوں میں سب سے خطرناک پولیو وائرس کی تصدیق

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button