تازہ ترینرجحانکھیل

قومی کرکٹر آصف علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

شیئر کریں

آصف علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا!

قومی کرکٹر آصف علی نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا خاتمہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی جرسی پہننا ان کے لیے سب سے بڑی عزت ہے اور میدان میں

ملک کی نمائندگی ان کی زندگی کا ایک فخر بخش باب رہا ہے۔

آصف علی نے اپنے مداحوں، ساتھی کھلاڑیوں اور کوچز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کیا
اور حمایت فراہم کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے خاندان اور دوستوں کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے

خوشی اور غم کے لمحات میں ان کا ساتھ دیا، خاص طور پر ورلڈ کپ کے دوران جب ان کی بیٹی کا انتقال ہوا۔

مزید کہا کہ وہ مستقبل میں ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ میں کھیلنا جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ آصف علی نے 21 ایک روزہ اور 58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

ٹرائی نیشن سیریز میچ : پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا 29 اگست سے آغاز

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button