تازہ ترینٹیکنالوجیرجحان

وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، انٹرنیٹ انفراسٹرکچر پر رائٹ آف وے فیس ختم

شیئر کریں

وزیراعظم کا انٹرنیٹ اور ٹیلی کام کے نیٹ ورکس کے لیے رائٹ آف وے فیس ختم کرنے کا اعلان!

وزیراعظم شہباز شریف نے انٹرنیٹ اور ٹیلی کام نیٹ ورکس کی تنصیب کے دوران عائد ہونے والی رائٹ آف وے فیس کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ فیصلہ وزارتِ آئی ٹی کے نیشنل فائیبرائزیشن پلان کے تحت کیا گیا ہے،

جس کے مطابق اب سرکاری اور نجی شعبوں کو ان فیسز کی ادائیگی نہیں کرنی ہوگی۔

وزارتِ آئی ٹی کی مشیر شازہ فاطمہ خواجہ کے مطابق،

یہ اقدام ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے،

جس سے سرمایہ کاروں اور ٹیلی کام کمپنیوں کے اخراجات میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔

قومی شاہراہ اتھارٹی، پاکستان ریلوے اور کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اس پالیسیم کے نفاذ کے لیے

سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ شازہ فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ پہلے پاکستان میں سرکاری زمین

پر رائٹ آف وے فیس 36 روپے فی میٹر تھی، جبکہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں یہ فیس 200 سے

400 روپے فی میٹر تک وصول کی جاتی تھی۔ اس کے برعکس، پڑوسی ملکوں میں یہ فیس صرف 1 روپے

فی میٹر ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کاروباری لحاظ سے کم دوست ملک سمجھا جاتا تھا۔

اس منصوبے کے تحت نہ صرف بڑے شہروں بلکہ دیہی علاقوں میں بھی انٹرنیٹ کی رسائی بہتر ہوگی،

جس سے طلبہ کو معیاری آن لائن تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملے گی، ٹیکنالوجی کی صنعت کو فروغ ملے گا،

برآمدات میں اضافہ ہوگا اور غیر آئی ٹی بزنس بھی جدید انفراسٹرکچر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button