ہانیہ عامر کی طبیعت ناساز؛ ماسک لگائے تصویر سے تشویش کی لہر دوڑ گئی

ہانیہ عامر کی صحت سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا پر گردش، مداحوں کی تشویش میں اضافہ!
اداکارہ ہانیہ عامر کی صحت کے حوالے سے افواہوں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے،
جس کی تصدیق یا تردید ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔ معروف اداکارہ اپنی معصوم مسکراہٹ اور خوش مزاجی کے سبب ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں،
مگر اس بار انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس نے مداحوں کو گھبراہٹ میں مبتلا کر دیا۔
تصویر میں ہانیہ عامر کے چہرے پر آکسیجن ماسک دیکھا جا سکتا ہے، اور وہ کیمرے کی طرف دیکھ کر
ہاتھ کے اشارے سے اپنی صحت کے بارے میں تسلی دینے کی کوشش کرتی نظر آ رہی ہیں۔
اس حالت کو دیکھ کر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،
اور انہوں نے مختلف تبصروں میں دعا کی کہ وہ جلد صحت یاب ہوں۔ کچھ نے سوال اٹھایا کہ کیا
انہیں سانس کی کوئی بیماری ہے یا یہ تصویر کسی شوٹنگ یا دیگر وجوہات کی بنا پر لی گئی ہے۔
کئی فین پیجز اور صارفین نے اپنی دعاؤں کا اظہار کرتے ہوئے ہانیہ عامر کی صحت یابی کی خواہش
ظاہر کی ہے،
مگر اداکارہ کی طرف سے ابھی تک اس تصویر کی وضاحت نہیں آئی ہے۔ جس کے سبب سوشل میڈیا پر
قیاس آرائیاں جاری ہیں اور مداح ہانیہ عامر کی اصل حالت کے بارے میں جاننے کے لیے بےتاب ہیں .