پاکستانتازہ ترینرجحان

چین کا اقتصادی ترقی کے شعبوں میں پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کا اعلان

شیئر کریں

پاکستان اور چین کا سی پیک سمیت تمام شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق!

بیجنگ میں وزیرِاعظم شہباز شریف اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہوئی،

جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران چینی صدر نے یقین دہانی کرائی کہ چین پاکستان کی اقتصادی ترقی میں،

خصوصاً سی پیک کے دوسرے مرحلے میں، بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات کو "منفرد” اور "مثالی” قرار دیا اور علاقائی و عالمی سطح پر قریبی تعاون کے تسلسل پر زور دیا۔

انہوں نے ہر موسم کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر شی جن پنگ کی قیادت اور وژن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین کی ترقی پاکستان کے لیے باعث فخر ہے،

اور پاکستان اس سفر میں چین کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے چین کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری
علاقائی سالمیت
اور سماجی و اقتصادی ترقی میں مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے سی پیک کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا اہم ستون قرار دیا اور اپ گریڈ شدہ سی پیک

کے تحت پانچ نئے کوریڈورز کی تکمیل کے لیے چین کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھنے کی

خواہش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے چینی صدر کے عالمی گورننس، ترقی، سلامتی اور تہذیب سے متعلق

اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے انہیں عالمی امن و خوشحالی کے لیے اہم قرار دیا۔

اگست: تجارتی خسارے میں 30 فیصد اضافہ، 2 ارب 87 کروڑ ڈالر ریکارڈ

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button