
وزیراعظم شہباز شریف کی اسلام آباد کے اسپتالوں کے معیار کو بلند کرنے کی ہدایت!
وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد
میں جاری اسپتالوں، بشمول جناح میڈیکل کمپلیکس، میں سادہ، مضبوط اور پائیدار انفراسٹرکچر قائم کیا
جائے تاکہ عوام کو عالمی معیار کی صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
اس ضمن میں وزیراعظم نے بیجنگ کے انژن اسپتال کے دورے کے دوران ہدایت جاری کی کہ پاکستان میں
تعمیر ہونے والے اسپتالوں میں اعلیٰ معیار کی سہولیات کو اولین ترجیح دی جائے اور انہیں چینی
نظام کے مطابق بنایا جائے۔ اسپتال کے دورے کے دوران وزیراعظم نے انژن اسپتال میں فراہم کی جانے
والی سہولیات کا معائنہ کیا اور وہاں کے مؤثر نظام، جدید ٹیکنالوجی اور معیاری خدمات کی تعریف کی۔
انہوں نے اسپتال میں دستیاب صحت کی
– سہولیات
– جدید ٹیکنالوجی
– بشمول روبوٹک سسٹمز
– بہتر انتظام کے بارے میں بریفنگ بھی حاصل کی۔
اس موقع پر
– نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-وفاقی وزرا محسن رضا نقوی
-احسن اقبال
– محمد اورنگزیب
– عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیے:
سروائیکل کینسر کی ویکسین ستمبر سے پاکستان میں دستیاب ہوگی
اسلام آباد میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 197 تک پہنچ گئی