انٹرٹینمنٹتازہ ترینرجحان

دی راک اپنی نئی فلم کے عالمی پریمیئر پر آبدیدہ، ویڈیو وائرل ہوگئی

شیئر کریں

ڈوین جانسن کی نئی فلم "دی اسمیشنگ مشین” کی ورلڈ پریمیئر پر جذباتی لمحات!

ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور سابق ریسلر ڈوین جانسن، جنہیں دی راک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،

اپنی تازہ ترین فلم "دی اسمیشنگ مشین” کے عالمی پریمیئر کے دوران جذبات کے اظہار پر مجبور ہو گئے۔

وینس فلم فیسٹیول میں اس فلم کی نمائش کے موقع پر، حاضرین نے بے انتہا سراہا اور اسٹینڈنگ اوویشن دی،

جس سے دی راک کا جذبات پر قابو نہ رہ سکا اور وہ خوشی کے مارے آنکھیں نم کر بیٹھے۔

سوشل میڈیا پر اس لمحے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، اور مداحوں کی جانب سے اس پر بھرپور

تبصرے اور تعریفیں کی جا رہی ہیں۔ اس نئی فلم کی کہانی ایک ایم ایم اے فائٹر،

مارک کیر کی زندگی پر مبنی ہے، جس میں ڈوین جانسن نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

یہ کہانی 2002 میں بننے والی ایک دستاویزی فلم پر مبنی ہے،

جس میں دکھایا گیا ہے کہ مارک کیر نے اپنے کیریئر میں بے شمار کامیابیاں حاصل کیں،

مگر منشیات کے استعمال کے سبب مشکلات کا سامنا بھی کیا۔ فلم میں مارک کیر کی ذاتی زندگی اور اُس

وقت کی گرل فرینڈ کے ساتھ تعلقات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

وینس فلم فیسٹیول میں اس فلم کی نمائش پر، حاضرین نے اداکاری کی بے مثال مہارت پر دی راک

کو 15 منٹ تک کھڑے ہو کر داد دی، جس کے باعث وہ آنسو ضبط نہ کر سکے۔

یاد رہے کہ "دی اسمیشنگ مشین” 3 اکتوبر 2025 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button