تازہ ترینرجحانکھیل

ایشیا کپ: شائقین کے لیے مزید نئے ٹکٹ پیکجز کا اعلان

شیئر کریں

ایشیا کپ 2025 کے ٹکٹس پر خصوصی آفرز اور جدید پیکجز کا اعلان!

ایشیا کپ 2025 کے شائقین کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ منتظمین نے ٹکٹوں کے حوالے سے متعدد خصوصی آفرز اور پیکجز کا اعلان کیا ہے۔

نئے متعارف کرائے گئے تین مختلف پیکجز کی قیمتیں 475 درہم سے شروع ہوتی ہیں،

اور محدود تعداد میں انفرادی ٹکٹس بھی دستیاب ہوں گے۔

پہلا پیکج 475 درہم کا ہے، جس میں شائقین بھارت بمقابلہ یو اے ای، پاکستان بمقابلہ عمان،

اور پاکستان بمقابلہ بھارت کے اہم مقابلوں کے ٹکٹس شامل ہیں۔

دوسرا پیکج 525 درہم میں سپر فور مرحلے کے تین مقابلوں کا لطف اٹھایا جا سکتا ہے،

جبکہ تیسرا پیکج بھی 525 درہم کا ہے جس میں سپر فور کے دو اہم میچز اور فائنل شامل ہیں۔

مزید برآں، آنے والے دنوں میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم اور ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں

ٹکٹوں کے آفیشل دفاتر بھی کھولے جائیں گے تاکہ شائقین آسانی سے اپنے ٹکٹس حاصل کر سکیں۔

مزید پڑھیے:

قومی کرکٹر آصف علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ٹرائی نیشن سیریز میچ : پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی

ایشیا کپ 2025 کا آغاز 9 ستمبر سے یو اے ای میں ہوگا، صدر اے سی سی

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button