
شرح سود میں ممکنہ کمی کی توقعات:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں خریداری کے بڑھتے ہوئے رجحان کی بدولت زبردست تیزی کا آغاز ہوا ہے،
جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں جمعرات کے روز 1450 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔
کاروبار کے دوران بھرپور خریداری:
کاروباری سیشن کے دوران خریداری کا عمل جاری رہا، اور ایک مرحلے پر انڈیکس 13,871.21 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔
کاروبار کا اختتام:
دن کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,459.41 پوائنٹس یا
1.30 فیصد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ
113,713.17 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اہم شعبوں میں خریداری کے آثار:
آٹوموبائل اسمبلرز،
سیمنٹ، کمرشل بینکوں
فرٹیلائزر کمپنیوں
تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں،
او ایم سیز اور ریفائنری
جیسے اہم شعبوں میں خریداری کی گئی۔
انڈیکس کے بڑی کمپنیوں، جیسے
پی آر ایل،
حبکو، پی ایس او،
ایس این جی پی ایل،
ایم اے آر آئی،
او جی ڈی سی،
ایچ بی ایل،
این بی پی اور یو بی ایل
میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا۔
IMF مذاکرات پر سرمایہ کاروں کی توجہ:
سرمایہ کار اس بات پر نظر رکھے ہوئے ہیں کہ پاکستانی حکام اور
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف)
پروگرام کے پہلے جائزے کے حوالے سے مذاکرات کیسے آگے بڑھتے ہیں۔