
کراچی: سونے کی قیمت میں کمی:
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق،
آج پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
قیمتوں میں نمایاں تبدیلی:
آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 3000 روپے کی کمی آنے کے بعد یہ 3 لاکھ 4 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔
جبکہ 10 گرام سونا 2571 روپے کی کمی کے ساتھ 2
لاکھ 60 ہزار 630 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت:
اسی طرح، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تبدیلی آئی ہے جہاں سونا
28 ڈالر کی کمی کے ساتھ 2893 ڈالر فی اونس کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔
گذشتہ روز کی قیمتوں کی صورتحال:
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا،
جس کے بعد سونے کی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی۔