نیپرا کے ممبر ٹیرف اینڈ فنانس مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت نیپرا ہیڈ کواٹرز میں آزاد جموں و کشمیر میں بجلی کی پاور پلانٹس کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سیکرٹری پاور آزاد جموں و کشمیر ، کے الیکٹرک کے سی ای او اور ان کی متعلقہ ٹیم نے شرکت کی۔
میٹنگ کا بنیادی مقصد آزاد جموں و کشمیر میں بجلی کی ترقی میں سہولت فراہم کرنے کے مواقع تلاش کرنا اور اہم چیلنجوں سے نمٹنا تھا۔
ممبر ٹیرف اینڈ فنانس مطہر صاحب نے بجلی کی مسابقتی تجارتی دو طرفہ کنٹریکٹ مارکیٹ (CTBCM) کے اہم پہلوؤں اور پاور سیکٹر پر اس کے اثرات پر روشنی ڈالی۔
آزاد جموں و کشمیر میں بجلی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، جس کا تخمینہ 23,000 میگاواٹ ہے۔ سیکرٹری پاور آزاد جموں و کشمیر
شرکاء نے جاری اور آنے والے منصوبوں کو ہموار کرنے کے لیے حکمت عملیوں کا جائزہ لیا۔
کے الیکٹرک نے ممبر ٹیرف اینڈ فنانس کے عزم کو سراہا اور آزاد جموں و کشمیر سے بجلی کی خریداری میں خاصی دلچسپی ظاہر کی، نیپرا
آزاد جموں و کشمیر کی سستی بجلی سے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے ٹیرف میں نہ صرف نمایاں کمی آئے گی بلکہ اس سے حکومت پاکستان کی جانب سے کے الیکٹرک کو ملنے والی سبسڈی بھی کم ہو جائے گی۔
ممبر ٹیرف اینڈ فنانس نیپرا نے آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کو پورے تعاون اور خطے میں بجلی کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو فعال طور پر حل کرنے کے لئے عزم کا اظہار کیا۔
آج کا اجلاس بجلی کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے نیپرا کی لگن اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
نیپرا آزاد جموں و کشمیر میں سستی ، پائیدار اور قابل اعتماد بجلی کی پیداوار کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کے اپنے مشن میں ثابت قدم ہے۔