پاکستانتازہ ترینرجحان

جعفر ایکسپریس حملہ؛ وزیراعظم، آرمی چیف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

شیئر کریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کوئٹہ دورہ، دہشت گردی کے خلاف اہم اجلاس:

وزیراعظم شہباز شریف آج ایک اہم دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے جہاں وہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے خصوصی طور پر

ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر رہے ہیں۔ اس اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گردی کے حملے کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی جائے گی۔

اس موقع پر دہشت گردوں کے خلاف موثر اقدامات کے بارے میں اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔

محکمہ سیکیورٹی کے نمائندے اجلاس کے دوران جعفر ایکسپریس آپریشن کی تفصیلات پیش کریں گے
جبکہ وزیراعظم سانحہ جعفر ایکسپریس کے شہداء کی نماز جنازہ بھی ادا کریں گے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن مکمل کر لیا ہے۔

اس واقعے میں فوج کے 4 جوانوں سمیت 21 مسافر شہید ہوئے جبکہ تمام 33 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ دہشت گردوں نے 11 مارچ کو

بولان کے علاقے اوسی پور میں ریلوے ٹریک دھماکے سے اڑایا اور جعفر ایکسپریس کو روکا،

جس میں 440 افراد سوار تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ آبادی سے دور اور دشوار گزار ہے،

جہاں دہشت گردوں نے پہلے یرغمالیوں کو انسانوں کی ڈھال کے طور پر استعمال کیا، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button