
کراچی: پاکستان کی جانب سےبرادر ملک آذربائجان سے اظہار یکجہتی کے لیے پاک فضائیہ کا طیارہ امدادی سامان آرمینیا سے آزاد کرائے گئے آذربائجان کے علاقوں میں تعمیر نو کے لیے موجود فوجیوں اور امدادی کارکنوں کی مدد کے لیے بھیجا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب اپنے دوست ملک آذربائجان کو بھیجی گئے امدادی سامان میں خیمے کمبل اور تیار شدہ خوراک کے ٹن وغیرہ شامل ہیں۔
تاہم ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان ہمیشہ ہر مشکل وقت میں مسلم امہ کے ساتھ کھڑا تھا اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔