صحت

نیشنل بینک کے نائب صدر و ترجمان سید ابن حسن کا بھی کرونا وائرس سے انتقال ہوگیا

شیئر کریں

کراچی: نیشنل بینک آف پاکستان کے نائب صدر اور ترجمان سید ابن حسن گزشتہ دنوں کورونا وائرس شکار ہوئے جبکہ طبیعت کی خرابی کے باعث انہیں اسپتال کی انتہائی نگہیداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا۔

بعد ازاں ترجمان نیشنل بینک کو طبیعت بگڑنے پر وینٹیلیٹر پر منتقل کردیا گیا جبکہ سید ابن حسن مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

سید ابن حسن کے اہل خانہ نے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی پر واقع امام بارگاہ باب علم میں 9 بجے شب ادا کی جائے گی۔

تاہم سید ابن حسن ادبی حلقوں میں انتہائی مقبول تھے اور نیشنل بینک کی جانب سے ادبی سرگرمیوں کا انعقاد کے حوالے سے سرگرم رہتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button