تازہ ترینرجحانسائنس

چاند کی مٹی سے پانی اور ایندھن نکالنے کی ٹیکنالوجی تیار

شیئر کریں

چینی سائنسدانوں نے شمسی توانائی سے چلنے والی جدید ٹیکنالوجی تیار:

چاند کی مٹی پانی، آکسیجن اور ایندھن پیدا کرنے کے قابل ہے:

چینی محققین نے ایک نئی شمسی توانائی سے چلنے والی ٹیکنالوجی تیار کی ہے،

جس کے ذریعے چاند کی مٹی (ریگولتھ) سے پانی، آکسیجن اور ایندھن حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اس سے پہلے یہ معلوم تھا کہ چاند پر معدنیات میں پانی کی کافی مقدار موجود ہے،

لیکن ان سے وسائل نکالنے کے روایتی طریقے بہت پیچیدہ اور زیادہ توانائی استعمال کرنے والے تھے،

جن سے چاند پر طویل مدتی کالونیاں قائم کرنا مشکل ہوتا۔ اب چائنیز یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے

محققین، لو وینگ اور ان کے ساتھیوں نے ایک سادہ اور مؤثر شمسی توانائی سے چلنے والے ری ایکٹر تیار کیا ہے۔

یہ ری ایکٹر سورج کی روشنی اور خلانوردوں کے خارج کردہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کو استعمال

کرتے ہوئے چاند کی مٹی سے قابل استعمال وسائل پیدا کرتا ہے۔

محققین نے اپنی تجرباتی کارروائی کے لیے چاند کی مٹی کے نمونے استعمال کیے،

جو چین کے چنگ ای-5 مشن کے ذریعے زمین پر لائے گئے تھے۔ اس ری ایکٹر میں سورج کی روشنی اور

تپش سے مٹی سے پانی نکالا جاتا ہے، اور پھر پانی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے درمیان کیمیائی ری ایکشن سے
کاربن مونو آکسائیڈ
آکسیجن
اور ہائیڈروجن پیدا ہوتی ہے، جنہیں ایندھن کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ ٹیکنالوجی چاند پر وسائل کے استخراج کے عمل کو نہایت سادہ اور توانائی کی کم کھپت والا بنا سکتی ہے،

جس سے مستقبل میں چاند پر مستقل انسانی رہائش کے امکانات روشن ہوسکتے ہیں۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button