تازہ ترینٹیکنالوجی

کے الیکٹرک واٹس ایپ پر 1 لاکھ سبسکرائبرز حاصل کرنے والی پہلی یوٹیلیٹی کمپنی بن گئی، انفوبپ

کراچی: اومنی چینل کمیونیکیشن کی عالمی لیڈر کمپنی انفوبپ کے مطابق کے الیکٹرک نے اپنے صارفین کو آٹومیشن کے ذریعے سہولیات فراہم کرتے ہو ئے اپنی حال ہی میں شروع کی جانے والی واٹس ایپ سروس پر 1 لاکھ منفر د سبسکرائبرز حاصل کرلیے وہ بھی 68 دن کی ریکارڈ مدت میں۔

7/24 باقائدگی سے جاری رہنے والی اس سروس کا آغاز 21 ستمبر 2021 کو کیا گیا تھا جو کہ کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین کو بغیر کسی انتظار فوری معلومات کے حصول اور ان کی شکایات آسانی سے درج کرنے کے لیے شروع کی گئی ہے۔

مکمل طور پر خودکار اس سروس کا استعمال تکنیکی یا بلنگ کی شکایات درج کرنے، ڈپلیکیٹ بلوں کے ساتھ ساتھ انکم ٹیکس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے اور نئے کنکشن کے لیے فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

یہ سروس ابتدائی طور پر انگریزی زبان میں شروع کی گئی تھی تاہم صارفین کی مزید آسانی کے لیے یہ سروس اردو زبان میں بھی دستیاب ہے جو کہ تقریبا 41%سبسکرائبرز کے زیر استعمال ہے۔

کووڈ 19 کے بعد پاکستان میں انٹرنیٹ کے استعمال میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ملک میں بڑی تعداد میں لوگ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز استعمال کررہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق حال ہی میں اسمارٹ فون کے استعمال میں کم از کم 10 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

واٹس ایپ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور صارفین کے ساتھ فوری رابطہ قائم کرنے کے اس کی صلاحیت کا اندازہ لگاتے ہوئے کے ای نے واٹس ایپ سروس کا آغاز کیا جو بہت کامیاب سروس ثابت ہوئی ہے۔

اس کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کے الیکٹرک کی چیف مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن آفیسر سعدیہ دادا نے کہا "ہمیں یقین ہے کہ باخبر صارف ایک بااختیار صارف ہوتا ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم اپنے صارفین کو مسلسل نئے مواصلاتی ذرائع فراہم کر رہے ہیں جو نہ صرف ان کو مطلوبہ معلومات تک فوری رسائی فراہم کررہے ہیں بلکہ انہیں دنیا میں کہیں سے بھی ہمارے ساتھ رابطہ قائم کرنے کا بھی موقع فراہم کررہے ہیں۔

ہماری حال ہی میں شروع کی گئی واٹس ایپ سروس کے سبسکرائبرز میں خاطر خواہ اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہم اپنے صارفین کی بدلتی ہوئی ترجیحات کو سمجھتے ہیں۔ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ہم صارفین کی ترجیحات پر مبنی کمپنی بننے کے اس سفر میں صحیح سمت میں گامزن ہیں۔

واٹس ایپ سروس کے ذریعے کے ای سے رابطہ کرنا اتنا ہی آسان ہے جتنا کسی دوست کو ہیلو کہنا۔ واٹس ایپ سروس استعمال کرنے کے لیے صارفین کو +92-348-0000118 پر میسیج بھیجنا ہوگا، جس کے بعد انہیں 13 ہندسوں والا KE کا اکاؤنٹ نمبر فراہم کرنے کے لیے کہا جاسکتا ہے۔

اکاؤنٹ نمبر کی فراہمی کے بعد صارفین سسٹم میں رجسٹرڈ ہو جائیں گے۔ یہ پلیٹ فارم مفت ہے، تاہم ٹیلی کمیونی کیشن سروس فراہم کرنے والے اداروں کے موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا چارجز لاگو ہوسکتے ہیں۔

7/24 واٹس اَیپ سروس صارفین کی سہولت فراہم کرنے والی سروسز میں ایک اضافہ ہے، اس کے علاوہ کال سینٹر 118، ایس ایم ایس 8119، کے لائیو اَیپ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی سہولت بھی موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button