تازہ ترینرجحانکھیل

ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت کو عبرتناک شکست دیکر پاکستان نے تاریخ بدل دی

شیئر کریں

دبئی: عالمی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو پہلی بار عبرتناک شکست دے کر تاریخ رقم کردی ہے۔ نوجوان بالر شاہین شاہ آفریدی 3 وکٹیں لیکر پلیئر آف دی میچ بن گئے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ، بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے، جواب میں پاکستان نے 152 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 18 ویں اوور میں باآسانی حاصل کرلیا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی بلے بازوں کو مشکل میں ڈال دیا جس کے بعد بھارتی ٹیم سنبھل نہ سکی۔ بعد ازاں بیٹنگ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم اور رضوان نے مکمل طور پر بھارت کو بالرز کو عبرت کا نشان بنادیا۔

یار رہے کہ اس سے قبل ورلڈ کپ میں بھارت پاکستان کے خلاف ناقابل شکست رہا ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان 8 کھیلے گئے میچز میں پاکستان کو کسی میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی تھی، اس حوالے سے بھارتی میڈیا پر سابق کرکٹرز بھی پر اعتماد تھے کہ تجربہ بھارتی ٹیم باآسانی کامیاب ہوجائے گی۔

کھیل کے آغاز ہوتے ہی شاہین شاہ آفریدی کی شاندار گیند بازی کے نتیجے میں بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پاکستانی ٹیم نے سرپرائز دیتے ہوئے نہ صرف میچ کے دوران متعدد ریکارڈز قائم کیئے اس کے ساتھ ہی کھیل کے تمام شعبوں، بالنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ میں بھارتی ٹیم کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کرتے ہوئے تاریخی شکست سے دوچار کیا۔

پاکستانی ٹیم کی شاندار کامیابی پر صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سمیت حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں نے مبارکباد پیش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button