ناہید سپرمارکیٹ نے وسیم اکرم کو برانڈ ایمبسیڈر مقرر کردیا

کراچی: پاکستان ریٹیل شاپنگ کا ممتاز نام، ناہید سپر مارکیٹ، نے اپنے ای-کامرس بزنس NAHEED.PK کے لیے کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم کو برانڈ ایمبسیڈر مقرر کردیا ہے۔
اس ضمن میں کراچی میں منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں معاہدے پر دستخط کئے گئے۔اس موقع پر اس شراکت داری سے متعلق وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ”وہ ناہید.پی کے سے منسلک ہونے پر انتہائی خوش ہیں، جو کراچی کی نامور ناہید سپر مارکیٹ کے 40 سال سے زائد عوامی خدمات کا ایک تسلسل ہے۔ انہوں نے ناہید.پی کے کے ساتھ آن لائن خریداری کے ذاتی تجربہ کے حوالے سے مزید کہا کہ ”کوویڈ کے اِن آزمائشی دنوں میں ناہید.پی کے ان کے اور انکے اہل خانہ کیلئے سب سے زیادہ آسان اور قابل اعتماد آپشن رہا ہے۔ آپ ان سے بروقت ترسیل کے ساتھ اصل مصنوعات کی توقع کرسکتے ہیں۔“
اس موقع پر ناہید سپر مارکیٹ کے سی ای او منصب ابرار کا کہنا تھا کہ ”ناہید.پی کے کو ایک طویل عرصے سے وسیم اکرم کے ساتھ وابستگی پر فخر ہے،اور اب وسیم اکرم کو ہم باضابطہ طور پر اپنے برانڈ ایمبسیڈر کی حیثیت سے خوش آمدید کہتے ہیں۔یہ ہمارے برانڈ،ہماری مصنوعات، اور ہمارے ترسیل کے طریقو ں پر ان کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے،جس کا انہوں نے گزشتہ برس ذاتی طور پر تجربہ حاصل کیا”-
وسیم اکرم نے اس موقع پر ناہید سپر مارکیٹ اور ناہید.پی کے کے ویئر ہاؤس کا بھی دورہ کیا،جہاں انہوں نے بیک اینڈ طریقہ کار دیکھنے کے ساتھ ساتھ اس کے پس منظر میں موجود ٹیم سے بھی ملاقات کی۔