اکشے کمار کی نئی فلم ’اسکائی فورس‘ کی ریلیز پر پابندی عائد
بالی ووڈ مشہور اداکار اکشے کمار کی نئی فلم’اسکائی فورس‘
کو مشرق وسطیٰ کے کئی ملکوں میں ریلیز کرنے پر
پابندی عائد کردی گئی۔
میڈاک فلم ’اسکائی فورس‘:
میڈاک فلمز کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’اسکائی فورس‘
بھارت کے پہلے فضائی حملے کے بارے میں ہے جو بھارتی
یوم جمہوریہ کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنی۔
متعدد ایشیائی ملک بشمول
یو اے ای، سعودی عرب سمیت قطر
اور عمان میں فلم کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
فلم پر پابندی کی وجہ:
فلم پر پابندی کی وجہ
معلوم نہیں ہوسکی تاہم انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے
کہ اس کی وجہ فلم کا موضوع ہے
جو کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے گرد گھومتا ہے۔
ماضی میں بھی بالی ووڈ
کی فلموں کو مواد کی وجہ
سے مشرق وسطیٰ میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مزید پڑھیے:
محکمہ ایکسائز کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس میں اصلاحات کا نوٹیفکیشن جاری
ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔