پاکستانتازہ ترینرجحان

پاکستان خطے کے محفوظ اور خوشحال مستقبل کیلئے پرعزم ہے، فیلڈ مارشل

شیئر کریں

پاکستانی قیادت کا خطے میں سلامتی اور تعاون پر زور!

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان خطے کے مستقبل کو محفوظ اور خوشحال بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

عالمی خطرات اور ہائبرڈ چیلنجز کے موجودہ دور میں باہمی فوجی تعاون کی ضرورت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق،

پاکستان کی میزبانی میں ایک ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،

جس میں امریکہ، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کی اعلیٰ فوجی قیادت نے شرکت کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر شرکا کا خیرمقدم کیا اور اس کانفرنس کا مقصد مضبوط

روابط اور محفوظ امن کی فضا کو فروغ دینا قرار دیا۔
اس کانفرنس کے اہداف میں تربیتی پروگراموں کو

بہتر بنانا اور دہشتگردی کے خلاف تعاون کو مضبوط بنانا شامل ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن، استحکام اور تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کا

اظہار کیا اور کہا کہ موجودہ چیلنجز کے تناظر میں اسٹریٹجک گفتگو اور باہمی اعتماد بہت ضروری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق،

شرکاء نے امن، خودمختاری کے تحفظ اور علاقائی استحکام کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیے:

آرمی چیف کا کسی بھی مہم جوئی پر بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا انتباہ

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button