
کراچی: پاکستان کے بہترین بینک میزان بینک نے معروف فیشن برانڈ آؤٹ فٹرز (Outfitters) کو ٹرانزیکشن بینکنگ خدمات فراہم کرنے کیلئے آؤٹ فٹرز (Outfitters) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
اس معاہدے کے تحت میزان بینک اپنی اسٹیٹ آف دی آرٹ آن لائن بینکنگ سلوشن ای بز پلس (eBiz+)کے ذریعے آؤٹ فٹرز (Outfitters) کے صارفین اور سپلائر کی ادائیگیوں کو مکمل طور پر خود کار بنائے گا۔
یہ شراکت داری ورکنگ کیپیٹل سائیکل فراہم کرنے والی سروسز کی بنیادپرآؤٹ فٹرز (Outfitters) کے لین دین اور بینکاری ماحولیاتی نظام پر نظر رکھنے کے علاوہ معیاری رپورٹنگ، گریٹر سیفٹی اور استعداد کے ساتھ ساتھ عالمی معیار کی سائبر سیکوریٹی بھی فراہم کرے گی۔
معاہدے پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ کارپوریٹ اینڈ انسٹی ٹیوشنل بینکنگ عبداللہ احمد اورآؤٹ فٹرز (Outfitters) کے گروپ سی ایف اوفیصل فاروق نے دستخط کئے۔
اس موقع پر میزان بینک کے ہیڈ آف ٹرانزیکشن بینکنگ ثاقب اشرف اورآؤٹ فٹرز (Outfitters)کے سی ای او کامران خورشید بھی موجود تھے۔
اس موقع پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ کارپوریٹ اینڈ انسٹی ٹیوشنل بینکنگ عبداللّه احمد نے کہا کہ پاکستان کے صفِ اوّل کے اسلامی بینک کی حیثیت سے میزان بینک نے کیش مینجمنٹ سمیت بہترین ٹرانزیکشن بینکنگ کی خدمات فراہم کی ہیں۔
ہمیں آؤٹ فٹرز (Outfitters) کے کاروبار اور بینکنگ کے عمل کو خودکار بنانے اور کمپنی کی آپریشنل سالمیت کو یقینی بنانے کیلئے ایک قابلِ اعتماد شراکت دار کی حیثیت سے آؤٹ فٹرز (Outfitters)کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے۔
اس موقع پرآؤٹ فٹرز (Outfitters)کے سی ای او کامران خورشیدنے کہا کہ میزان بینک ڈیجیٹل بینکاری کی صنعت میں مضبوط رجحان کا فائدہ اٹھا رہا ہے اور زیادہ سے زیادہ کلائنٹ مخصوص انٹرنیٹ بینکاری حل کو ترجیح دے رہے ہیں۔
انہوں نے ادائیگیوں اور وصولی کے عمل میں بینک کی بہترین آپریشنل کارکردگی کو سراہا۔