
وزیراعظم شہباز شریف کا لاہور ریلوے اسٹیشن پر پاک بزنس ایکسپریس کا افتتاح!
وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کیا ہے،
جسے پاکستان ریلوے کی جدید کاری کی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ نئی ٹرین کراچی سے لاہور کے درمیان چلے گی اور اس میں مسافروں کو
– ڈیجیٹل ٹکٹنگ
– جدید لاؤنجز
– استقبالیہ کاؤنٹرز
– یورپی طرز کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
امید ہے کہ یہ سفر تقریباً 18.5 گھنٹوں میں مکمل ہوگا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی کوششوں کو
سراہا اور کہا کہ انہوں نے مشکل حالات کے باوجود پاکستان ریلوے کو بحال کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا بھی ذکر کیا جنہوں نے اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن
اور سرکاری اراضی کی واگزاری جیسے اہم کام انجام دیے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ترقی کا سفر جاری ہے،
اور سی پیک کے دوسرے مرحلے کے لیے تمام ادارے بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔
انہوں نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے بھی کوششیں جاری رہنے کا ذکر کیا،
جسے انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے نئے تعلقات کا آغاز قرار دیا۔
معاشی صورتحال کے بارے میں وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،
اور مہنگائی میں پانچ فیصد کمی اور دیگر معاشی اشاریوں میں بہتری ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔