پاکستان کوٸزسوساٸٹی انٹرنیشنل (رجسٹرڈ) کی سال براٸے 2021 کی کابینہ کا اعلان

کراچی: پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل (رجسٹرڈ ) نے 2021 کی نئی کابینہ کااعلان کردیا ہے، صدر کے عہدے پر واجدرضااصفہانی صدراورجنرل سیکریٹری کے عہدے پر سید بکر مجیب الہاشمی کو برقرار رکھا گیا ہے، نٸے سال کی کابینہ میں بڑا اضافہ سینٸر کوٸز پرویز صادق کی بحیثیت سینٸر ناٸب صدر شمولیت ہے۔
پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل (رجسٹرڈ) کی سال 2021 کی کابینہ مندرجہ ذیل افراد پر مشتمل ہے۔
سید عاصم علی قادری(بانی چٸیرمین)، سید جاوید رضا نقوی (واٸس چٸیرمین)، واجد رضااصفہانی(صدر)، پرویز صادق (سینٸرناٸب صدر)، سیدہ تحسین فاطمہ (ناٸب صدر)، سید بکر مجیب الہاشمی (جنرل سیکریٹری)، محمدعارف
سومرو (سینٸر جواٸنٹ سیکریٹری) اور امبرحسن (جواٸنٹ سیکریٹری) کے عہدے پر کام کریںگے.
سینٸرز کوٸزرز پرمبنی ایڈوائزری کونسل میں پروفیسر ضیاالرحمان ضیاء، سید عقیل عباس جعفری، سعیداحمد سعید، سیدندیم ہاشمی، فرحان علی رضوی، منور قریشی، اطہررضا اجنبی، پروفیسر ایاز رضا ترمذی، ساٸرہ سلمان اور راشد علی قریشی شامل ہیں۔