ایس ای سی پی کا کمپنی رجسٹریشن کے عمل میں مزید بہتری کے لیے بزنس سینٹر قائم

اسلام آباد: کمپنیوں کی رجسٹریشن کی عمل کو مزید سہل اور تیز کرنے اور سرمایہ کاروں کو کاروباری آسانیاں فراہم کرنے کے سلسلے میں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ایس ای سی پی نے اسلام آباد میں اپنا پہلا بزنس سینٹر قائم کر دیا ہے۔
ایس ای سی پی کے صدر دفتر، این آئی سی ایل بلڈنگ 63، جناح ایونیو، اسلام آباد میں قائم یہ بزنس سینٹر، پیشہ ورانہ ٹیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔
بزنس سینٹر میں کمپنی رجسٹریشن آفس اسلام آباد کی حدود میں قائم ہوانے والی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی درخواستوں کو فوری نمٹائے جائے گا۔ امید ہے اس بزنس سینٹر کے قیام سے عوام کو سہولت میسر آئے گی اور ایس ای سی پی پر سرمایہ کاروں کے اعتما د میں اضافہ ہو گا۔
بزنس سینٹر کا قیام پاکستان میں جدید کارپوریٹ ماحول کے قیام کے لئے ایس ای سی پی کے اصلاحاتی ایجنڈے کا تسلسل ہے۔ اس سے قبل ایس ای سی پی کمپنیوں کی رجسٹریشن فیس میں نمایاں کمی کر چکا ہے۔
تاہم رجسٹریشن کے درخواست فارمز اور طریقہ کار کو مزید موثر بنایا جا چکا ہے جبکہ بزنس سینٹر کا قیام پاکستان میں کاروباری رجسٹریشن کے عمل کو ایک مرکزی دائرہ میں لانے کی جانب ایک قدم ہے، جس سے قانون کے نفاذ میں یکسانیت آئے گی اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا جبکہ صارفین کو کم وقت میں مزید بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں گی۔