تازہ ترینٹیکنالوجیرجحان
Trending

پاکستان سمیت بیشتر ممالک میں سماجی رابطوں کی سائٹس عارضی طور پر بند

گزشتہ ماہ آسٹریلیا کی جانب سے پابندی عائد کرنے پر کئی روز تک ملک بھر میں سروس مکمل طور پر معطل رہی

Spread the love

کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں گزشتہ شب سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹا گرام عارضی طور پر بند ہوئیں، جس سے لاکھوں صارفین کے رابطہ منقطع ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹا گرام کی سروس کچھ دیر کیلئے بند ہوگئیں، سروس معطل ہوتے ہی صارفین نے ٹویٹر پر شکایات کے انبار لگا دیئے گئے۔

جس میں ان کا کہنا تھا کہ موبائل پر واٹس ایپ استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، نہ ہی پیغامات وصول ہورہے ہیں اور نہ ہی بھیجے جاسکتے ہیں۔

جبکہ فیس بک کی ملکیت میں منسلک تمام ایپلی کیشنز متاثر رہی تاہم کچھ دیر کے بعد سروس جزوی طور پر بحال ہوئیں۔

صارفین کی جانب سے بڑی تعداد میں شکایات کے ٹوئٹ پر واٹس ایپ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، جس میں بتایا جاتا رہا کہ واٹس ایپ کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام کی سروس بھی متاثر ہے۔

تاہم یہ واضح نہ ہو سکتا کے سروس کیوں متاثر ہوئی۔ تاہم یہ بندش عارضی رہی اور کچھ دیر بعد سروس مرحلہ وار بحال ہوگئیں۔

یاد رہے چند ماہ قبل آسٹریلیا میں بھی کئی روز تک فیس بک کی سروس مکمل طور پر بند رہی، ماہرین کے مطابق سروس کی معطلی کی وجہ آسٹریلیا کی حکومت کی جانب سے فیس بک پر اشتہارات پر ٹیکس عائد کرنے کی کوشش کی تھی۔

جس کو رد کرتے ہوئے فیس بک انتظامیہ نے آسٹریلیا میں فیس بک سمیت دیگر سہولیات مکمل طور پر بند کردی تھیں۔ تاہم اشتہارات پر ٹیکس کا فیصلہ واپس لینے پر سروس بحال کردی گئی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے حکومت پاکستان کی جانب سے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پابندیاں عائد کرنے اور ان سے حاصل آمدنی پر ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کے باعث ممکن ہے فیس بک انتظامیہ کی جانب سے دوبارہ یہ اقدام اٹھا یا گیا ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button