تازہ ترینرجحانکھیل

محمد آصف نے ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

شیئر کریں

پاکستان نے بحرین میں ایک دن کے دوران دو اسنوکر ٹائٹل جیت لیے:

پاکستانی کھلاڑیوں نے بحرین میں ایک ہی دن دو اہم اسنوکر مقابلے اپنے نام کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

ہفتہ کے روز، ورلڈ ماسٹرز اسنوکر 2025 اور انڈر-17 آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے

فائنلز میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق،

ورلڈ ماسٹرز اسنوکر کے فائنل میں پاکستان کے محمد آصف نے بھارت کے برجیش دامانی کو 4-3 کے

مقابلے میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اسی طرح، انڈر-17 ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں

محمد حسنین نے ویلز کے رائلی پاول کو 4-0 سے ہرا کر عالمی چیمپئن شپ جیت لی۔

اس کامیابی پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ

محمد آصف کی شاندار کارکردگی نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی

پاکستانی کھلاڑیوں کی صلاحیت، عزم اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے، اور محمد آصف کی لگن، جرات اور

پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں۔

مزید پڑھیے:

بھارت کو اسنوکر میں بھی پاکستان کے ہاتھوں شکست

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button