
عالمی اسنوکر چیمپئن شپ: محمد آصف نے بھارت کے وجے نجانی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا:
بحرین کے دارالحکومت منامہ میں جاری عالمی ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے
وجے نجانی برجیش دامانی کو 3-4 سے شکست دے کر عالمی چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا۔
فائنل مقابلہ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا، جس میں ابتدا میں مقابلہ 2-2 فریمز سے برابر رہا۔
آخری اور فیصلہ کن فریم میں محمد آصف نے اپنی مہارت اور حکمت عملی سے بھارتی حریف کو
شکست دی اور چیمپئن شپ جیت لی۔ اس سے قبل سیمی فائنل میں محمد آصف نے بھارت کے منان چندرا کو 2-4 سے شکست دی تھی،
اور کوارٹر فائنل مرحلے میں میزبان کھلاڑی حبیب صباح کو صفر کے مقابلے میں 4-0 سے شکست دی تھی۔
پری کوارٹر فائنل میں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے محمد شہاب کو 2-4 سے زیر کیا۔
قومی اسکواڈ کا پہلا دستہ دورہ بنگلہ دیش کے لئے روانہ
سابق آسٹریلوی کرکٹر کو گھریلو تشدد کے جرم میں سزا سنا دی گئی
بنگلہ دیش سیریز کیلئے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان