بونی کپور کے وزن میں حیرت انگیز تبدیلی، مداح دنگ رہ گئے

بونی کپور کی حیرت انگیز وزن کم کرنے کی کہانی اور ان کا نیا انداز:
معروف بھارتی فلم ساز، اداکار اور پروڈیوسر بونی کپور نے اپنی وزن میں نمایاں کمی کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔
ان کی حالیہ تصاویر، جن میں وہ بہت زیادہ اسمارٹ اور دلکش نظر آ رہے ہیں، سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
ان تصاویر میں ان کا بدلتا ہوا روپ دیکھ کر مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
بونی کپور، جو کئی سالوں سے موٹاپے کا شکار تھے، اب اچانک سے وزن کم کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق
انہوں نے بغیر کسی جم یا جسمانی مشق کے اپنی صحت میں بہتری لائی ہے اور تیزی سے وزن کم کیا ہے۔
ان کا یہ انوکھا انداز اور صحت مند تبدیلی سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ میڈیا میں بھی زیر بحث ہے۔
ذرائع کے مطابق، بونی کپور کی فٹنس کا راز ان کی روزمرہ کی خوراک ہے۔
وہ رات کا کھانا ترک کر چکے ہیں اور ڈنر میں صرف سوپ لیتے ہیں۔
ناشتہ میں صرف پھل اور جوس استعمال کرتے ہیں، جبکہ دوپہر کے کھانے میں وہ صرف جوار کی روٹی کھاتے ہیں۔
اس مستقل مزاجی سے اپنائی گئی غذا نے انہیں بغیر کسی جسمانی مشقت کے وزن کم کرنے میں مدد دی ہے۔
تاہم، بعض صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بونی کپور نے وزن کم کرنے کے لیے اوزیمپک کا استعمال بھی کیا ہے۔
اس تبدیلی کے باوجود، مداح اور سوشل میڈیا صارفین ان کی صحت مند زندگی کے سفر کو سراہ رہے ہیں۔