
کراچی: میڈیا رپورٹس کے مطابق سول کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں 6 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے انتقال کرگیا.
جس پر کے الیکٹرک نے اپنا موقف جاری کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر کی پہلی منزل پر کھیلتے ہوئے بچوں نے دھاتی راڈ کا استعمال کیا جو کہ ہائی ٹینشن وائر سے جا ٹکرائی.
بجلی کے انفراسٹرکچر اور گھر کے بیج مناسب فاصلہ موجود تھا تاہم راڈ لمبی ہونے کے باعث ہائی ٹینشن وائر سے جا ٹکرائی جو اس حادثے کا سبب بنی۔
ترجمان کے الیکٹرک نے واضح کیا کہ کے الیکٹرک بحثیت ذمہ دار ادارہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے عدالتی نوٹس موصول ہونے پر واقعہ سے متعلق تمام تفصیلات معزز عدالت میں جمع کرائے گااور کسی بھی عدالتی تحقیقات میں ادارے کی جانب سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔