
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی بلندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 136,000 سے تجاوز:
پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں خریداری کا رجحان مسلسل جاری رہا،
جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک نئی بلند ترین سطح عبور کی۔
کاروباری دن کے دوران مارکیٹ نے مثبت رجحان برقرار رکھا اور انٹرا ڈے میں یہ انڈیکس 136,841.49 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔
اختتامی نشست میں کے ایس ای 100 انڈیکس 2,202.77 پوائنٹس یعنی 1.64 فیصد اضافے کے
ساتھ 136,502.53 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے اپنی بعد از مارکیٹ رپورٹ میں بتایا ہے
کہ اس تیزی کا سبب مقامی میوچل فنڈز اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت ہے۔
اس تیزی کی قیادت بینکنگ سیکٹر کے بڑے اداروں نے کی، جن میں
یوبی ایل
ایچ بی ایل
ایف ایف سی
بینک الحبیب
اور ایم سی بی شامل ہیں، جنہوں نے مجموعی طور پر 1,443 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، جس میں
کے ایس ای-100 انڈیکس 2,351 پوائنٹس یا 1.8 فیصد اضافے کے ساتھ 134,299.77 پوائنٹس کے نئے عہدے پر بند ہوا۔
مزید پڑھیے:
پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز بحالی کا معاہدہ طے پاگیا
چینی، چاول ، چکن مہنگے: آئل، گھی اور آٹے کی قیمت میں کمی