صحت

این سی او سی کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق تازہ اعداد وشمارجاری

Spread the love

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے 13 دسمبر 2020 کو جاری کردہ تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ ایک روز کے دوران مزید 72 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں‌ جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی تعداد 8 ہزار 796 تک پہنچ گئی ہے.

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3369 افراد میں کورنا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ ملک بھر میں کورنا کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے

این ای او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 42 ہزار 222 کورنا ٹیسٹ کیئے گئے جس کے بعد ملک بھر میں کورنا کے فعال کیسز کی تعداد 46 ہزار 629 تک پہنچ چکی ہے، اب تک 3 لاکھ 83 ہزار مریض کورنا کی وباء سے صحت یاب ہوچکے ہیں.

صوبوں‌کی صورتحال پر نظر ڈالی جائے تو سندھ ایک لاکھ 94 ہزار 359 کورنا مریضوں کیساتھ سر فہرست ہے جبکہ پنجاب ایک لاکھ 27 ہزار 212 ،خیبرپختونخواہ میں 52 ہزار 92 افرا متاثر ہو چکے ہیں‌ تاہم اسلام آباد 34 ہزار 579 اور بلوچستان متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار 737 تک جا پہنچی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button