بزنستازہ ترینرجحان

اسٹاک مارکیٹ: تیزی ختم، 100 انڈیکس 562 پوائنٹس گر گیا

شیئر کریں

اسٹاک مارکیٹ میں منافع لینے کا رجحان غالب، کے ایس ای 100 انڈیکس 562 پوائنٹس گھٹ گیا:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کے روز مثبت آغاز کے بعد منافع لینے کا رجحان بڑھ گیا،

جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس کاروباری دن کے اختتام پر 562 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔

مارکیٹ کا آغاز بہتر انداز میں ہوا اور انڈیکس انٹری ڈے کے دوران 139,867.82 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم، جلد ہی فروخت کا دباؤ بڑھنے لگا اور انڈیکس کاروباری روز کی کم ترین سطح 138,614.10 پوائنٹس تک گر گیا۔

اختتامی کارروائی میں کے ایس ای 100 انڈیکس 138,692.67 پوائنٹس پر بند ہوا،

جو کہ 561.69 پوائنٹس یا 0.40 فیصد کمی ظاہر کرتا ہے۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حالیہ مثبت سیشنز کے بعد آج مارکیٹ میں منافع لینے

کا رجحان غالب آیا کیونکہ سرمایہ کار رول اوور کے آخری دنوں سے قبل اپنی منافع کو محفوظ کرنے پر

زور دے رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق،

آج کے سیشن میں مثبت رجحان اور رول اوور کی وجہ سے احتیاط کے ساتھ کشمکش دیکھی گئی، اور

سرمایہ کاروں نے منافع لینے کو ترجیح دی۔ جیسے ہی رول اوور کا دباؤ بڑھتا جائے گا،

مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے،

اور مختصر مدت میں منتخب اسٹاکس کی سمت ہی مارکیٹ کے رجحان کا تعین کرے گی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ انڈیکس پر سب سے زیادہ منفی اثرات
اینگرو
ایچ بی ایل
ایف ایف سی
ماری
اور ایفرٹ کے سبب پڑے جنہوں نے مجموعی طور پر 506 پوائنٹس کی کمی کروائی۔

دوسری طرف،

حبکو
ایم سی بی
اور سسٹم نے انڈیکس کو جزوی طور پر سہارا دیا اور 204 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔

یاد رہے کہ بدھ کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں معمولی دباؤ دیکھا گیا تھا کیونکہ سرمایہ کاروں نے

منافع حاصل کرنے کو ترجیح دی تھی۔ اس روز بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 165.26 پوائنٹس

یا 0.12 فیصد کی کمی کے ساتھ 139,254.36 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button