
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہا:
پیر کے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 16 ڈالر بڑھ کر 3372 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
اس اضافے کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں طور پر نظر آئے ہیں،
جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ اب 3 لاکھ 59 ہزار 700 روپے پر پہنچ چکا ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1371 روپے کا اضافہ ہوا ہے،
جس سے اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 8 ہزار 384 روپے ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سونے کی
فی تولہ قیمت میں 1100 روپے اضافے کے بعد یہ 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے تک جا پہنچی تھی۔
دوسری جانب، چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،
جس کے مطابق فی تولہ قیمت 65 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 87 روپے ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیے:
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ: 100 انڈیکس پہلی بار 136,500 سے زائد پوائنٹس پر بند
پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز بحالی کا معاہدہ طے پاگیا
پی ٹی آئی کا 90 روزہ ‘کرو یا مرو’ احتجاجی تحریک کا اعلان