
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی بلندی:
کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی بار 1,38,000 کی سطح عبور کر گیا:
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج ایک نئے ریکارڈ کا اضافہ ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی بار
1,38,000 کی اہم سطح کو پار کر گیا ہے۔ جمعرات کو مارکیٹ میں خریداری کا رجحان برقرار رہا،
جس کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 138,943.47 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔
بازار کے اختتام پر، کے ایس ای 100 انڈیکس 2,285.53 پوائنٹس یا 1.68 فیصد اضافے کے ساتھ
138,665.49 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس روز سرمایہ کاروں نے
آٹوموبائل
سیمنٹ
فرٹیلائزر
آئل اینڈ گیس
آئل مارکیٹنگ کمپنیاں
بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں
اور ریفائنری اسٹاکس میں بھرپور دلچسپی لی۔
ان میں
اے آر ایل
حبکو
یو بی ایل
پی او ایل
ماری
ایس این جی پی ایل
پی ایس او
اور این بی بی شامل ہیں، جو مثبت زون میں دیکھے گئے۔
یاد رہے کہ بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 440 پوائنٹس یا 0.32 فیصد کے اضافے کے ساتھ 136,380 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
مزید پڑھیے:
پاکستان اور ایل سلواڈور کے درمیان کرپٹو تعاون کے معاہدے پر دستخط
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
برآمدی صنعت کیلئے بجلی وہیلنگ پالیسی، پاور ڈویژن سے اپڈیٹ طلب