بزنستازہ ترینرجحان

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ

شیئر کریں

سونے کی قیمتوں میں اضافہ، عالمی اور مقامی مارکیٹیں متحرک:

جمعہ کو عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 3351 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے نتیجے میں، مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا

2500 روپے مہنگا ہو گیا اور قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 600 روپے تک جا پہنچی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 2143 روپے کا اضافہ ہوا،

جس سے اس کی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 584 روپے ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ

قیمت میں 900 روپے کمی دیکھی گئی تھی، جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 55 ہزار 100 روپے تک رہ گئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں 48 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 4012 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیے:

اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس ریکارڈ حد عبور، مارکیٹ ہموار سطح پر بند

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 ملین ڈالر اضافہ

برآمدی صنعت کیلئے بجلی وہیلنگ پالیسی، پاور ڈویژن سے اپڈیٹ طلب

برطانیہ نے پاکستان کو ایئر سیفٹی لسٹ سے خارج کر دیا

15 سال بعد مرین پولیوشن کنٹرول بورڈ کا اجلاس

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button